مند، فوجی کیمپ سے داغا گیا مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی



 کیچ کے علاقے مند میں مسلح افراد کی فورسز کیمپ پر راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے  شدید حملہ کے  بعد   حواس باختہ فورسز نے عام آبادی پر راکٹ اور مارٹر کے گولے داغے اور مشین گن سے فائرکئے جس کی وجہ سے دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ راکٹ کیمپ کی طرف سے آئے  ہیں ۔ انھوں نے کہاہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب بھی فورسز پر حملہ ہوتا ہے وہ ردعمل میں سول آبادیوں کو نشانہ بناتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post