تربت سے فورسز ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ ،ہرنائی سے مسلح افراد کے ہاتھوں پنجاب کے 5 رہائشی اغواء



پاکستانی فورسز نے تربت سے محمد خان ولد خدا بخش سکنہ شاپکول   نامی شخص کو حراست میں لے کر گاڑی سمیت لاپتہ کردیا ۔جو وہاں سے ہجرت کرکے اس وقت ضلع کیچ کے علاقے آسکانی بازار میں رہائشی پذیر تھا، جبکہ وہ تیل کے کاروبار سے وابسطہ تھے۔ 


علاوہ ازیں  بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے مسلح افراد نے پنجاب کے رہائشی پانچ افراد کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے ہرنائی میں زیارت کراس کے مقام پر مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کی تھی ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے شاہراہ پر گاڑیوں کی چیکنگ  دوران مزکورہ افراد کو شناختی کارڈ  چیک کرنے بعد اتار کر لے گئے  ہیں ۔


آخری اطلاع تک مزکورہ افراد کو اغوا یا حراست میں لئے جانے کی ذمہداری کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post