پنجگور اور جھاؤ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے ضلع آواران اور پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملے کرکے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بات بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہی ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے چھ اگست کو شام آٹھ بجے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ  کوہڑو میں پاکستانی آرمی کے مین کیمپ پر تین راکٹ فائر کئے اور خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ راکٹ کیمپ کے اندر جا گرے، جس سے دو اہلکار اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے دوران قابض فوج کی جانب سے ایک ڈرون کیمرہ بھی فضا میں گردش کرتے دکھائی دیا جسے سرمچاروں نے نشانہ بنا کر بناکر مار گرایا۔


اسی روز سرمچاروں نے پنجگور گوران میں لشکران کور میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔


ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر قبول نہیں۔ پاکستان اور چین سمیت تمام بیرونی سرمایہ کاروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ جنگ زدہ بلوچستان میں سرمایہ کاری سے گریز کریں، بصورت دیگر وہ تمام تر نقصانات کے ذمہ دار خود ہوں گے۔


بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post