واشک کے مشرقی علاقہ جھلوار میں ایف سی نے جارحیت کرتے ہوئے بہت سے گھروں میں زبردستی داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کردیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی نے چھاپہ مارتے ہوئے بہت سے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کردی ۔
مقامی لوگوں کے مطابق چھاپے کے دوران ایف سی نے گھروں میں موجود صندوقیں اور الماریوں کو توڑ کر خواتین کے کپڑے نکال کر پھینکتے رہے ۔ جس کے خلاف جھلوار کے لوگوں نے اس عمل کو اپنی غیرت پر حملہ سمجھ کر احتجاجاً اپنے گھروں سے باہر نکل کر شاہراہوں پر آئے اور راستوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کا سلسلہ متاثر ہوا ۔
آپ کو معلوم ہے مقبوضہ بلوچستان کے ہر شہر محلے دیہات اور قصبے میں ایف سی کے اہلکار آپریشن اور چھاپے کے بہانے آئے روز بلوچ گھروں میں زبردستی گھس کر خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے رہتے ہیں۔وہیں بلوچ قوم کے نوجوانوں، بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو جبراً گمشدگی کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔