کیچ میں موبائل فون ٹاور کو تباہ کرنے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے کیچ کے تحصیل دشت کے علاقے بلنگور کے گاؤں دلسر میں واقع چائینیز کمپنی کے زونگ موبائل ٹاور کے مکمل مشینریز کو جلا کر تباہ کردیا۔ یہ حملہ جمعہ 25 اگست کو دن کے ساڑھے ایک بجے کیا گیا۔


انھوں نے کہاہے کہ پاکستانی فوج چین اور چینی مواصلاتی کمپنیوں کے ذریعے مقامی آبادی اور بلوچ سرمچاروں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ بلوچستان میں موبائل فون ٹاورز کے ذریعے جیو فنسنگ تکنیک کے استعمال کے علاوہ پاکستانی فوج ان پر کیمرے اور دیگر جاسوسی آلات نصب کرکے بھی بلوچ سرمچاروں اور عوام کی نگرانی کر رہی ہے۔


 ترجمان نے کہاہے کہ یہ موبائل ٹاورز بلوچ عوام کی سہولت سے زیادہ پاکستانی فوج کیلئے سہولت کاری کا کردار نبا رہے ہیں۔خاص کر سی پیک روٹ پر موبائل ٹاورز کا جال بچھانے کا مقصد بلوچ جہد کاروں کو ٹریس کرنے کے ساتھ مقامی ایجنٹوں کو سرگرم رکھنا ہے تاکہ وہ دشمن کی سہولت کاری میں مزید تیزی سے کام کر سکیں۔


بلوچستان لبریشن فرنٹ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور ان کے مفادات و تمام استحصالی  منصوبوں پر حملے جاری رکھے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post