اپنے گھروں اور بابائے بلوچ نواب خیر بخش مری کی قبر کی حفاظت خون کے آخری قطرے تک کریں گے: اہلیان نیو کاہان کی پر ہجوم پریس کانفرنس میں اعلان



کوئٹہ کیو ڈی اے ہماری زمینوں کو زبردستی خالی کرنے اور گھروں کو بلڈوز کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔یہ بات نبی بخش مری اور  اہلیان نیو کاہان شال  نے پرہجوم پریس کانفرنس دوران خطاب کرتے ہوئے کہی ہے ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ اہلیان نیو کاہان شال کے مکینوں نے کیوڈی اے کے چند افسران کی جانب سے علاقے و زبردستی خالی کرانے اور گھروں کو مسمار کر نے بال بچوں پر بلڈوزر چلانے کی دھمکی دینے کی مذمت کرتی  ہے کہ گزشتہ 32سال سے ہم یہاں رہائش پذیر ہیں ہمیں زندگی کی بینیادی سہولیات کی فراہمی کی بجائے علاقے سے نکالنے کا ملک بھر کے عسکری اور سول ادارے، اعلیٰ حکام نوٹس لیں اگر ہمیں نقصان پہنچاتو اسکی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ 


 انہوں نے کہاہے کہ افغانستان سے 1992میں ممتاز قوم پرست رہنما بابائے بلوچ مرحوم نواب خیر بخش مری اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وطن واپسی پر اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر تاج محمد جمالی  حکومت نے سرکاری طور پراعلان کیا تھا نواب خیر بخش مری کی قیادت میں افغانستان سے طویل جلا وطنی ختم کر کے واپس مری بلوچوں کو کوہ چلتن کے دامن میں رہائش کیلئے مستقل بنیادوں پر ہزاروں ایکر زمین فراہم کی گئی ہے جس کو تمام فورم پر سراہا گیا اور ہم گزشتہ 32سال سے رہائش پذیر ہیں مختلف ادوار میں قبضہ گیر لینڈ مافیہ نے بھیس بدل بدل کر ہمیں یہاں سے بے دخل کر نے کی کوشش کی اور انہیں ناکامی کا سامنا کر نا پڑا حالانکہ1993-94 میں کیو ڈی اے کے تمام اعلیٰ ذمہ داروں نے مری ہاﺅس ارباب کرم خان روڈ میں نواب خیر بخش مری سے التجا کی تھی کہ آپ کی قوم کے لوگ نیو کاہان کی حدود کے علاوہ ہزار گنجی مارکیٹ شالکوٹ اسکیم کے اندر بھی رہائش پذیر ہیں جنہیں یہاں سے نکال کر نیو کاہان کوئٹہ کی حدود میں رہائش دیں تاکہ ہمیں ہزار گنجی مارکیٹ اور شالکوٹ اسکیم کی تعمیر و ترقی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو حالانکہ ہمیں سرکاری واٹر ٹینکر کی ذریعے ہمیں پانی فراہم کیا جاتا تھا اور بچھائی جانے والی پائپ لائنوں سے کئی سال تک پانی ملتا رہا گزشتہ روز کیو ڈی اے کے آفیسر قیوم شاہ نے اہلیان نیو کاہان کے مکینوں کو فوری علاقہ خالی نہ کرنے کی صورت میں مکینوں پر فورسز کی چڑھائی اور آپریشن کی دھمکی دی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں حکومت اور انتظامیہ نیو کاہان میں آباد ہزاروں مکینوں کو زندگی کی بینیادی سہولیات فراہم کرنی کی بجائے ان کے سروں سے چھت چھین کر انہوں بے گھر کر رہے ہیں جس کی ہم ہرگز اجازت نہیں دیں گئے ہم اپنے گھروں اور بابائے بلوچ نواب خیر بخش مری کی قبر کی حفاظت خون کے آخری قطرے تک کریں گے۔  اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔


انھوں نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیاکہ اعلیٰ حکام اس غلط اقدام کا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں ہم اپنے مسئلے کے حل تک پر امن جدجہد جاری رکھیں گے.

Post a Comment

Previous Post Next Post