جامعہ کراچی طالبات کے ہاسٹل میں گھس کر کمروں کے دروازے توڑنے،طالبات کو حراساں کرنے خلاف طالبات سراپا احتجاج بن گئیں



کراچی جامعہ کراچی اسٹوڈنٹس گرلز ہاسٹل کے طالبات نے ہاسٹل کے دروازوں کو توڑنے طالبات کو حراساں کرنے کے خلاف ۔ احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا ،اس دوران طالبات نے کہاکہ جامعہ کراچی گرلز ہاسٹل میں گذشتہ  رات 4 بجے کے قریب  طالبات کے کمروں کے دروازوں کو توڑنے کی کوشش کی گئی ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے -


انھوں کہاکہ  ہم بحیثیت اسٹوڈنٹس جامعہ کے انتظامیہ سے کئی بار درخواست کرچکے ہیں کہ ہاسٹل میں طالبات کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے َاور ہاسٹل کے کیمرے جو کہ کئی عرصے سے خراب ہیں ان کو تبدیل کیا جائے مگر انتظامیہ کی جانب سے مسلسل غیر ذمہ دارانہ رویہ دیکھنے کو مل رہی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے- 


مظاہرین نے کہاکہ جامعہ کراچی گرلز ہاسٹل مسائل کا گھڑ بن چکا ہے جہاں پینے کا صاف پانی اور دیگر بنیادی ضروریات میسر نہیں، ہم نے ہاسٹل پرووسٹ اور وائس چانسلر کو کئی بار ان مسائل سے آگاہ کیا مگر بجائے مسائل کو حل کرنے اور طالبات کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کے انتظامیہ کی جانب سے ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے کہ اگر آپ میڈیا کو رپورٹ کریں گے یا ان مسائل کے خلاف آواز اٹھائیں گے تو آپ کو ہاسٹل سے نکال دیا جائے گا- 


انھوں نے کہاہے کہ ہم جامعہ کراچی کے طالبات تمام طلباء تنظیموں اور عوام سمیت میڈیا حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری آواز بنیں اور ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انتظامیہ کی آمرانہ رویوں کی جواب طلبی کرے اور ہمارے مسائل جس میں طالبات کی سیکیورٹی ، پینے کا صاف پانی ، واش رومز کی صفائی اور دیگر مطالبات پر عمل درآمد کرائے بصورت دیگر ہم اپنے احتجاجی سلسلے کو وسعت دیں گے-

Post a Comment

Previous Post Next Post