کوئٹہ میں نام نہاد جشن آزادی کی تقریب کے مقام پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب شال کے علاقے سریاب، فیض آباد میں نام نہاد پاکستانی جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب منعقد ہونے والے ایک مقام کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے بعد مذکورہ تقریب منسوخ کردی گئی۔


انھوں نے کہاہے کہ مذکورہ تقریب 14 اگست کے روز منعقد کرنے میں ناکامی کے باعث بہادر کُرد نامی شخص کی سربراہی میں آج بروز ہفتہ ایک اسکول میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی ایماء پر منعقد کی جارہی تھی، جس کا مقصد نام نہاد جشن آزادی میں بلوچ عوام کی شرکت دکھانا تھا۔


ترجمان نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بطور تنبیہہ مذکورہ مقام کو ایسے وقت نشانہ بنایا جب وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ قابض دشمن اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اسکولوں اور بچوں کو استعمال کرکے دنیا کے سامنے ڈرامے رچاتا رہا ہے۔


انھوں نے کہاہے کہ ہم قابض فوج و خفیہ اداروں کے معاون کاروں کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے اعمال کو ترک کردیں بصورت دیگر اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ داری وہ خود ہونگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post