کیچ کے علاقہ تمپ میں رات گئے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کو نشکلات میں شہید عارف عرف جمیل کے گھروں پر چھاپہ مار کر توڑ پھوڑ کی اور اہلخانہ سمیت قریبی رشتہ دار خواتین حضرات کو تشدد کا نشانہ بناکر چلے گئے ۔
شہید کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے انھیں دھمکی دی ہے کہ وہ پھر آئیں گے اور توڑ پھوڑ سمیت ممکن ہوا لوگوں کو لاپتہ کریں گے کیوں کہ انھیں اوپر سے کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔