پنجگور ،بولان اور آواران میں فورسز پر حملہ، کولواہ میں فوجی آپریشن



بولان کے علاقے مارگٹ میں پاکستانی فورسز پر منگل کے روز مسلح افراد نے  بھاری ہتھیاروں سے حملہ کریا۔

 واقعے کے بعد فورسز کی مزید نفری مذکورہ علاقے میں پہنچ گئی ہے ۔


آخری اطلاع تک کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے اس حملہ کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے ۔


پنجگور کے علاقے گرمکان میں کل رات نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

ادھر آواران اور مشکے کے درمیانی علاقے کنیرہ سے اطلاعات ہیں آج صبح مذکورہ علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔


علاقائی ذرائع نے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے اور فائرنگ پاکستانی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد مابین جھڑپ کے باعث ہوئے ہیں۔


دوسری جانب کولواہ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کاآغاز  کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جبکہ گھروں سے قیمتی موبائل اور دیگر سامان بھی فورسز اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post