شہید اکبر خان بگٹی کے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے 70 نوجوانوں کو حراست میں لیکر تشدد کا نشانہ بنایاگیا ، علاقہ مکین



ضلع ڈیرہ بگٹی کے عوامی حلقوں کا الزام ہے کہ  تحصیل سوئی میں آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے مختلف علاقوں سے ستر سے زائد بگٹی نوجوانوں کو اغوا کر کے اپنے دفتر لے گئے ۔ ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا  ان کا جرم صرف اتنا تھا کہ انھوں نے ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے مناسبت سے سوشل میڈیا پر ان کے تصاویر شئیر کیئے۔ 


تمام لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ان سے شہید نواب اکبر خان بگٹی کے تصاویر ڈلیٹ کروائے  اور پھر لڑکوں کو چھوڑ دیا گیا تاہم چند نوجوان اب بھی آئی ایس آئی کی حراست میں ہیں۔


دوسری جانب بی آر پی کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ‏یہ پاکستانی دہشتگرد فوج کی بھول ہے اگر وہ سمجھتے ہے کہ تشدد کے زریعے ہمارے دلوں سے ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی محبت کو مٹا سکیں تو یہ انکی بڑی بھول ہے۔


علاوہ ازیں شہید اکبر خان بگٹی کے  17 ویں برسی پر صحبت پور اور دیگر علاقوں ہفتہ کے دن دکان بطور احتجاج بند رہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post