کیچ جھل مگسی فائرنگ اور دیگر حادثات میں دو خواتین سمیت 6 افراد ھلاک خاتون 3 زخمی


ضلع جھل مگسی  گوٹھ مولوی میں گذشتہ روز  مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے خاتون سمیت 2افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ 


لیویز کے مطابق واقعہ کی وجہ کاروکاری بتائی جارہی ہے، واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے مقتولین کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کردیا  ، جہاں ضابطے کی کا رروائی کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کردیئے گئے ۔ 


کیچ گورکوپ ملک بازار میں نامعلوم مسلح افراد ڈاکٹر علی اکبر ولد صاحب خان کے گھر میں گھس کر انھیں فائرنگ کرکے ھلاک اور ان کی بھابی کو زخمی کرکے فرار ہوگئے بتایا جارہاہے کہ ان کی بھابی کو اس وقت زخمی کردیا گیا جب وہ  ڈاکٹر علی اکبر کے مارنے پر مزاحمت کی ۔ تاہم انکے مارے جانے کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔


 دالبندین میں ڈبل گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی ھلاک جبکہ اس کے والدین  اور چھوٹی بہن زخمی ہوگئیں ۔


زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے دالبندین ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


 ڈیرہ بگٹی کے علاقہ  سوئی میں جمعرات کے روز  علی جان ولد عبدالستار نامی شخص نے بیروزگاری   کی بناپر اپنے آک کو مار کر خود کشی کرلی ہے ۔ 


علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی کے علاقہ کوڑان میں ایک خاتون سانپ کے ڈسنے اور  ہسپتال میں علاج معالجہ نہ ہونے کی سبب انتقال کرگئی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post