ضلع نوشکی فورسز ہاتھوں 5نوجوان جبری لاپتہ



بلوچستان کے ضلع نوشکی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے الگ الگ اوقات میں چھاپے مار کر پانچ نوجوانوں  حق نواز سکنہ کلی مینگل، حامد سکنہ کلی مینگل، جعفر سکنہ کلی جمالدینی، عامر سکنہ کلی شریف خان اور کم عمر یاسین سکنہ کلی شریف خان کو تشدد کرکے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔


 علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوانوں  کو اگست میں مختلف اوقات میں گھروں پر چھاپے مار کر پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔


ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران فورسز نے گھروں میں موجود افراد کو زد و کوب کیا جبکہ خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post