قلات فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے تین نوجوان تاحال لاپتہ ہیں



بلوچستان قلات سے مختلف اوقات میں فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ  ثناء اللہ شاہوانی جوکہ پی سی ایس کے طالب علم ہیں ، 24 ستمبر  2013 سے لاپتہ ہے ۔


 اس طرح سراج بلوچ کو 4مارچ 2017 کو فورسز نے حراست میں لیکر اغوا کیا تھا  جس کے بعد وہ بھی ابتک  لاپتہ ہیں ۔


 ولی اللہ ولد محمد خان قبیلہ لہڑی جنھیں فورسز نے 2022کو جبری لاپتہ کردیا تھا انھیں بھی اب تک فورسز اور خفیہ اداروں نے کسی عدالت میں پیش کیا نہیں وہ منظر عام پر آسکے ہیں ۔


آپ کو بھی علم ہے مزکورہ افراد کے لواحقین مختلف اوقات میں احتجاج کرتے آرہے ہیں مگر  ان کے پیاروں کے بارے انھیں اب تک کہیں سے بھی جھوٹی تسلی بھی نہیں مل سکی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post