کیچ تمپ کے علاقہ عبدوئی میں قائم قابض پاکستانی فورسز چوکی پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے انھیں جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ہیں ۔
باخبر ذرائع کا کہناہے کہ حملے کے بعد الصبح جنگی ہیلی کاپٹر بھی مزکورہ چوکی پر پہنچ کر آس پاس کے علاقوں میں گشت کی ہے ۔
آخری اطلاع تک اس حملے کی ذمہداری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔