لسبیلہ میں بارش اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، مکانات زیر آب،شال میں بارش ،حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع



لسبیلا بارش اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی زرعی زمینیں مکانات اور فصلیں آب برد ہوگئیں زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان تفصیلات کے مطابق بیلا کڈ ندی درو والا ڈھورے میں طغیانی کے باعث کڈ موریانی میں مکانات زیر آب آگئے۔  بھگ ندی میں سیلابی ریلا آنے سے گوٹھ حاجی حسین میارکہ ورایانی گوٹھ نوتانی میں کپاس کی کھڑی فصلیں سیلابی پانی کی نذر ہوگئی۔  یو این اے کو مزید آمدہ اطلات کے مطابق گجری ندی کے سیلابی ریلے سے جام یوسف آباد ڈنڈا بٹی گوٹھ مولوی موسی گوٹھ میں بھی زرعی زمینیں کٹاو کا شکاراور کپاس کی تیار فصل بھی آب برد ہوگئی ۔ علاوہ جبکہ لاکھڑا کے علاقہ چانکارہ میں بھی مکانات زیر آب آگئے ۔  مختلف علاقوں میں بھی سیلاب کے سبب نقصانات کی اطلاعات ہیں ۔ 


علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  منتخب نمائندگان کی عدم دلچسپی کے سبب ڈھورہ جات کی تعمیر ومرمت نہ ہونے کی وجہ سے پچھلے سال آنے والے شدید سیلاب اور رواں سال مون سون بارشوں اور سیلاب سے نقصانات ہوئے ہیں ۔ 


متاثرین کا کہنا ہیکہ منتخب نمائندگان کی طرف سے متاثرہ زمینداروں کو بلڈوزر کے گھنٹے میرٹ پر فراہم کیے جاتے تو نقصانات نہیں ہوتے عوامی حلقوں نے اور سیلاب متاثرین نے مطالبہ کیا ہیکہ متاثرین کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں۔


بلوچستان  کے  دارلحکومت شال میں دو دن کی مٹی کے طوفان کے بعد ہلکی بارش کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہوگیا ۔


 بلوچستان گزشتہ دو ہفتوں سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے شال میں رات کے اوقات خنک ہواں کی وجہ سے شہری لطف اندوز ہوتے رہے اتوار کو مغرب کے قریب ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہریوں کے چہرے کھل گئے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم محکمہ موسمیات نے 25اور26جولائی کو شال میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے توقع ہے کہ اس سے گرمی شدت میں کمی آئے گی۔ 


گزشتہ 24 گھنٹوں کی جاری بارش سے حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع


 سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔ 


واپڈا حکام کے مطابق ہفتے کی شام حب ڈیم میں پانی کا لیول 329 اعشاریہ پانچ کے شمار پر تھا، ہفتے کی شام تک سندھ کے ضلع دادو، میہڑ سمیت سندھ اور بلوچستان میں واقع کیرتھر پہاڑی سلسلے میں غیر معمولی بارش ہوئی جس سے گزشتہ رات کو ہی پانی کے ریلے حب ڈیم پہنچنا شروع ہوگئے تھے ۔ 


واپڈا ذرائع کے مطابق اتوار کی دوپہر 12 بجے حب ڈیم میں سطح آب 8 انچ اوپر ہو چکی تھی، کئی سو کلومیٹر کے کیچمنٹ ایریا سے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ 


آپ کو علم ہے  کراچی سے جڑے بلوچستان کے علاقے حب میں واقع حب ڈیم سے کراچی کے مختلف علاقوں کو پینے اور دیگر استعمال کے لیے جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کو آبپاشی کے لیے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ گزشتہ سال غیر معمولی بارشوں کی وجہ سے حب ڈیم مکمل بھر گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post