کیچ کے علاقے بلیدہ گردانک میں ایف سی کی گشتی ٹیم پر بمب حملہ،تفصیلات کے مطابق
کیچ کے علاقہ بلیدہ گردانک میں نامعلوم افراد نے فورسز قافلہ کو بم حملے میں نشانہ بنایا ،جس میں فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا ہے ۔
علاوہ ازیں قلات کے علاقہ شاہ مردان میں رات گئے مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی پر راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچانے کے بعد فرار ہوگئے ۔
بتایا جارہاہے کہ فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا ہے مگر فورسز نے اس بابت کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے ۔
ان حملوں کے علاوہ کیچ دشت کے علاقہ سنگئی میں مسلح افراد نے یو فون موبائل ٹاور کو ناکارہ کرکے ان کے مشینری کو جلادیا ۔
آخری اطلاع تک کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے ان حملوں کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے ۔