شال ،جھل مگسی ،ڈیرہ بگٹی ، آواران ، کوہلو مستونگ میں فائرنگ اور خودکشی کے واقعات میں دو خواتین سمیت 6 افراد ھلاک دو زخمی



 شال پشین اسٹاپ پر وفاقی وزیر اسرار ترین کے گارڈز کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو لیویز اہلکار   ھلاک  جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ 


ھلاک لیویز اہلکاروں کی  شناخت ضیاءالدین ولد جمال شاہ سکنہ دکی، محمد یوسف ولد کرم خان سکنہ لورالائی جبکہ زخمی راہگیر کی 8 سالہ رفیع اللہ ولد سعید احمد سکنہ کچلاک سے ہوئی ہے ۔


 بلوچستان کے دو اضلاع ڈیرہ بگٹی اور آواران سے اطلاعات ہیں کہ دو خواتین نے خودکشی کرلی ہے۔

 خودکشی کرنے والوں کی شناخت خانزادی زوجہ عبدالولی شاہجی خراسانی اور ندا کے ناموں سے ہوئی ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ آواران  گیشکور میں گزشتہ دنوں ندا نامی لڑکی نے ناگزیر وجوہات کی بناپر  خودکشی کرلی ۔

علاوہ ازیں کوہلو کی سب تحصیل گرسنی کے علاقے غربی گرسنی میں خانزادی نامی خاتون نے مبینہ طور پر غربت اور بھوک سے تنگ آکر خودکشی کرلی ہے ۔ 


ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والی خاتون کی 8 بیٹیاں ہیں سب سے بڑی بیٹی 11 سال کی عمر ہے جبکہ بچوں کا والد بوڑھا ہے جو کوئی کام نہیں کرسکتا اور دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں ہے۔  


علاقائی ذرائع کے مطابق  غربی گرسنی کے باسی اس وقت بھی غربت کی آخری لکیر میں زندگی گزار رہے ہیں۔


جھل مگسی راحب علی ولد آزاد خان اور اس کے بیٹے فیاض  کو نامعلوم افراد نے جھل مگسی پارک کے قریب سفرانی روڈ پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ۔ جنھیں  لاڑکانہ منتقل کیا جارہاتھا کہ باریجہ کے مقام پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے.


مستونگ کلی غزگی روڈ میں نامعلوم مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار رہزنو ں نے محمد خان ولد ستار خان مینگل سے اسلحے زور پر موٹر ساہیکل چھین لی اور دوران مزاحمت پر انھیں  فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔ 

 جنہیں تشویشنا ک حالت میں مستونگ  ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر انھیں طبی امداد دینے بعد شال ریفر کیا گیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post