گوادر سے نو سال قبل ریاستی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ عظیم دوست کی جبری گمشدگی کے خلاف اور انکی بازیابی کیلئے انکی بہن رخسانہ دوست اور لواحقین کی طرف سے گوادر صدف ہوٹل سے پریس کلب گوادر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی گوادر کے مختلف گلیوں سے گزر کر پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوا جہاں اس نے ایک احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرلی ۔
احتجاجی ریلی میں عظیم دوست کی فیملی کے ساتھ دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت سیاسی اور سماجی کارکنان نے بھی شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے عظیم دوست سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے نعرے لگائے گئےاور جبری گمشدگیوں کو روکنے کی اپیل کی گئی -
ریلی کے شرکاء سے اپنے خطاب میں عظیم دوست کی بہن رخسانہ دوست نے کہا کہ "آج میری انتظار کو 9 سال گزر گئے لیکن میرا بھائی عظیم دوست تاحال ریاستی ازیت خانوں سے منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ یہ 9 سال میری زندگی کے وہ دردناک لمحہ ہیں جنہوں نے میری زندگی کے ساتھ ساتھ میری خاندان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ ان 9 سالوں میں ہم نے کوئی خوشی نہیں دیکھی میری بوڑھی ماں دن رات اپنے بیٹھے عظیم دوست کو یاد کرتی ہے۔ ان 9 سالوں میں ہمارے گھر میں کسی نے عید نہیں منائی ۔ جب عید جیسی خوشیوں کے دن آتے ہیں تو ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے جیسا درد اور تکلیف محصوس ہوتا ہے۔ کیونکہ ہر کوئی عید میں اپنے پورے خاندان کے ساتھ خوشی مناتا ہے لیکن ہمارے یہ دن روڈوں پر احتجاج مظاہروں میں گزرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ "کیا یہ ریاست ہمیں بتا سکتا ہے کہ ہماری بوڑھی ماں اور ہماری خاندان کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے ؟؟ آج بلوچستان کا ہر گھر اسی آگ میں جل رہا ہے کیونکہ ایسا کوئی گھر نہیں بچا جہاں کسی بہن کا بھائی، کسی بیوی کا شوہر، کسی ماں کی آنکھوں کا تارہ یا کسی باپ کے بڑھاپے کے سہارہ یا کسی معصوم بچے کے سر سے اسکے باپ کا سایہ نہیں چھینا گیا ہو.
انھوں نے کہاہے کہ بھائی کی بازیابی کے لئے ہم نے ہر دروازہ کھٹکھٹایا ۔ احتجاج کی دھرنوں میں بیٹھ گئے اس ریاست سے فریاد کیا کہ بھائی کو منظر عام پر لایا جائے اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے اپنی عدالتوں میں پیش کرکے اس کو سزا دلوائیں ۔
ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ ہمیں کیوں اس طرح ازیت دیا جا رہا ہے؟؟
انہوں نے مزید کہا ہےکہ ہم اس ریاست سے اپنی بوڑھی ماں کی خوشیاں واپس مانگتی ہیں، خدارا م بھائی کو ہمیں واپس لوٹادیں۔
ہمارے خاندان سمیت تمام لاپتہ افراد کے لواحقین کو اس ازیت اور دردناک انتظار سے آزاد کریں۔
اور عظیم دوست سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے۔