سنجاوی کے علاقے بٹے تیر میں کارو کاری کے الزام میں منگیتر نے بیس سالہ نوجوان لڑکے محمد ہاشم اور اپنی منگیتر مسماة (ن)کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا ۔ نعشوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کر دیئے گئے ۔
ضلع حب میں گزشتہ روزجام کالونی کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شیر زمان ولد لعل محمد نامی شخص ھلاک ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
تربت کے علاقے ڈی-بلوچ ایریا میں چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جسکی شناخت عزیز ولد محمد جعفر سکنہ گوکدان سے ہوئی ہے۔
دریں اثناء ژوب، شیرانی میں ھلاک پولیس اہلکاروں کی نعشوں کیساتھ آل پارٹیز کا دھرنا جاری ،
آل پارٹیز ایکشن کمیٹی و دیگر کا کمشنر ژوب ڈویژن کے آفس کے سامنے تین پولیس اہلکاروں کی نعشیں رکھ کر گزشتہ شب سے دھرنا دیکر بیٹھ گئے ہیں دھرنے میں پی ٹی ایم کے عبدالحمید شیرانی، پشتونخوا میپ کے جمال مندوخیل، عبدالقیوم ایڈووکیٹ، پشتونخوا میپ کے ڈاکٹر بایزید روشان، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اجمل اعوان، اے این پی ضلع شیرانی کے امان اللہ حریفال، علی شیرانی، جمعیت علمائے اسلام کے حافظ حضرت گل، عوامی نیشنل پارٹی کے ملک زمرک خان مندوخیل، انجمن تاجران صدر باران کلیوال، انجمن تاجران کے بھٹو شیرانی، عبدالقدوس مندوخیل، ایڈووکیٹ ایمل خان مندوخیل، ایڈووکیٹ داد شیرانی سمیت سیکڑوں لوگ شریک ہوئے۔ مظاہرین نے کہا ہےکہ جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تب تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا، جبکہ دوسری جانب پورے شہر میں مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال کا بھی اعلان کیا گیا، تھا ۔