چین میں طوفانی بارشوں سے، 15 افراد ہلاک،جبکہ میکسیکو کی جنوبی ریاست میں بس حادثہ، 20 افراد ہلاک ہوگئے




بیجنگ :  چین میں ہونے والی شدید بارشوں نے نظام زندگی اتھل پتھل کر کے رکھ دیا، 85 ہزار افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ ریسکیو کے کاموں کے دوران تاحال نعشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کئی گھر تباہ ہوگئے۔ 

لینڈ سلائیڈنگ، پول گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات نے 15 افراد کی جانیں لے لیں۔


میونسپل ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ کہ بارشوں سے 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ 


ریلوے پل گرنے سے کئی دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اور سیلابی ریلے میں پھنسے 85 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو کے کاموں کے دوران نعشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ 


 ادھر میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں بس حادثے میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ 


ریاستی پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے ترجمان کے مطابق میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں بس حادثے میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہوگئے.

Post a Comment

Previous Post Next Post