اورماڑہ: پدی زر کے مقام پر بحیرہ عرب سے آنے والی مشکوک بکسے سے دو نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نعشیں کافی عرصہ پرانی ہیں جو ناقابلِ شناخت ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق نعشیں بحرہ عرب میں ڈونبے والی کشتی الحاکمی لانچ کے کلاسیوں کی ہیں جن کے ورثاء سے باقاعدہ رابطہ ہو چکا ہے۔ نعشیں جس بکسے سے برآمد ہوئی ہیں اس میں نعشوں سمیت پانی کا ایک بوتل، کچھ انسانی کپڑے، پائپ، ایک ایرانی اے ٹی ایم کارڈ جس پر نام عبد الحکیم لکھا ہوا ہے اور کچھ دیگر چیزیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
واضح رہے مشکوک بکسے کے چاروں اطراف سُرخ رنگ سے Help بھی لکھا گیا ہے۔جبکہ ذرائع کے مطابق پولیس کا ورثاء سے رابطے کے بعد انکی رضامندی سے لاشوں کو اورماڑہ قبرستان دفنایا جائے گا۔