تربت : ایف سی چیک پوسٹ پر بم حملہ اور فائرنگ




 تربت میں نامعلوم افراد نے فرنٹیئر کور ایف سی کی چیک پوسٹ پر دستی  بم حملہ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا ہے ۔  


پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے مولانا عبدالحق بلوچ چار راہ پر ایف سی 168 ونگ کی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا  اور حملہ آور فرار ہوگئے ۔


دھماکے کے بعد ایف سی  نے خوف سے  فائرنگ شروع کردی ۔ جس سے عام شہریوں میں خوف حراس پیدا ہوا ۔ 


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اکثر ایسے حملوں کے بعد فورسز عام شہریوں پر تشدد کرکے ان کو تذلیل کا نشانہ بناتے ہیں تو دوسری جانب آبادی پر نہ صرف گولیاں بلکہ مارٹر گولے بھی  برساتے ہیں جس سے عام لوگ زخمی اور ھلاک ہوجاتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post