خضدار، پشین دالبندین مختلف واقعات میں3 افراد ھلاک 4 زخمی


گنداواہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق جمعہ کو گنداواہ کے علا قے سٹی پولیس تھانہ گنداواہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امداد حسین ولد رسول بخش جودھانی لاشاری جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔

ادھر خضدار:  وڈھ کے دیہی علاقہ مروگر میں آ سمانی بجلی گرنے سے فیض اللہ نامی شخص ھلاک  ہوگیا، نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔


 علاوہ ازیں دالبندین  یونین کونسل چلغازئی کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے دو افراد 38 سالہ لواری اور 40 سالہ غلام نبی کو زخمی کردیا ،جس کے بعد زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شال ریفر کردیا گیا۔


  دریں اثنا  پشین کے علاقے کلی دل سورہ خانوزئی کے مقام پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ظہور احمد نامی شخص  موقع پر ھلاک اور اس کے 2 ساتھی زخمی ہوگئے۔ 


نعش اور زخمیوں کے ہسپتال منتقل کیا گیا، نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی  مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post