شال ،گنداوہ ، فائرنگ کے الگ واقعات میں ماں بیٹی سمیت 3 افراد ھلاک



 کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ R.B.C سینٹر کے قریب ناگزیر وجوہات کی بناپر گھر میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی ھلاک ہوگئیں ۔ 


 واقع بعد پولیس موقع پر پہنچ کر میتیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے بی ایم سی ہسپتال منتقل  کردیا ۔  پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔


گنداواہ، جھل مگسی جمعہ کے روز  گنداواہ کے علا قے سٹی پولیس تھانہ گنداواہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امداد حسین ولد رسول بخش جودھانی لاشاری ھلاک  ہو گیا۔


 پولیس نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی ۔ 


تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ مزید کاروائی جا ری ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post