کوئٹہ تربت میں سیکورٹی فورسز کے کانوائے پر خود کش حملہ کرنے والی فدائی سمیعہ قلندرانی نے ٹوئٹر پر اپنے آخری ٹوئٹ میں لکھا کہ ”مجھے معلوم ہے کہ میں حق کی طرف جارہی ہوں، اور مجھے معلوم ہے کہ آپ مجھے کس طرف لے جانا چاہتے ہو“ واضح رہے کہ سمیعہ قلندرانی آصف قلندرانی کی بہن تھیں۔ آصف قلندرانی کو 14 سال قبل خضدار کے علاقے توتک سے لاپتہ کیا گیا تھا۔ 4 سال قبل اپنے بیٹے کی بازیابی کا انتظار کرتے کرتے آصف قلندرانی کے والد جمعہ قلندرانی اس جہاں سے رخصت ہوگئے۔