نال سخی بخش ساوڑ کی بازیابی کیلے اہلخانہ کی اپیل پر شہر میں ریلی نکالی گئی



نال سکی ساوڑ  بلوچ کی جبری گمشدگی  کے خلاف اس کے اہل خانہ کی اپیل پر   نال بازار میں پرامن ریلی نکالی گئی ، جو مختلف شاہراوں سے ہوتا ہوا مرکزی  چوک پر پہنچ کر  جلسہ کی شکل اختیار کرلی ۔

احتجاجی ریلی کے شرکا کے ہاتھوں مختلف قسم کے پلے کارڑ تھے جن پر  مختلف قسم کے نعرہ درج تھے ۔

احتجاجی ریلی کے شرکا سے سخی بخش کی ہمشیرہ  کے علاوہ  عارف بلوچ شاہ فہد یوتھ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے    صدرظہیر بلوچ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ سکی ساوڈ بلوچ کے اوپر کوئی جرم ہے اسے عدالت میں پیش کیا جائے ۔

انھوں نے انسانی حقوق کمیشن سمیت دیگر سے مطالبہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ وہ سخی بخش عرف سکی ساوڑ بلوچ کی بازیابی کےلے اپنا کردار ادا کریں ، تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں اپنے خاندان کے ہمراہ عید خوشی سے   منائیں۔

انھوں نے کہاکہ سکی ساوڑ کی جبری گمشدگی   کی وجہ سے اس کے اہلخانہ زندگی  ازیت میں گزار رہے ہیں ۔

مقرریں نے اپیل کی کہ  سکی ساوڑ بلوچ کے گمشدگی کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے ممبران سمیت دیگر سیاسی سماجی طلبہ تنظمیوں کے لوگ آواز اٹھائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post