پنجگور رات گئے فورسز نے نابینا شخص سمیت دو افراد کو جبری لاپتہ کردیا



پنجگور بو نستان چنگی بازار میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریبا تین ساڑھے تین آخری پہر قابض پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد وسیم ولد عبدین اور  ذاکر ولد رحمت جوکہ دونوں آنکھوں سے معذور ہیں کو تشدد کرکے حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیاہے ۔


علاقائی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مزکورہ افراد کو رات گئے جبری لاپتہ کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ فوجی اہلکار گاڑی اور موٹر سائیکلوں پر آئے ہوئے تھے جن کے ہمراہ خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post