پشاور، پولیس سٹیشن میچنی گیٹ پر دستی بم حملہ، کھلونا بم پھٹنے سے دھماکہ ایک بچہ دونوں ہاتھوں سے محروم



پشاور میں پولیس سٹیشن میچنی گیٹ پر دستی بم حملہ ہواجس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔


پولیس حکام کے مطابق تھانے پر دو دستی بم پھینکے گئے، حملے سے تھانے میں موجود مال مقدمے کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔


انھوں نے کہاہے کہ  دستی بم پھینکے کے بعد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔


علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں محسن نامی  ایک  لڑکا قریب پہاڑ میں لکڑیا ں چن رہا تھاکہ وہاں پڑا ہوا کھلونا بم اس کے ہاتھ لگا ، جیسے ہی کھلونا بم اٹھالیا وہ پھٹ گیا ۔ جس کے نتیجے میں دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگیا ۔ 


 حکام کے مطابق زخمی لڑکے کو ڈی ایچ کیو ہسپتا ل میرانشاہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے خلیفہ گلنوازہسپتا ل بنوں منتقل کردیا گیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post