لاہور کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں جعلی چھاپہ دوران راشد بشمانی نامی شخص کو حراست میں لینے کا جھوٹا دعوی کرکے الزام لگایا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد شیئر کر رہا تھا، اور نوجوانوں کو بلوچ لبریش آرمی بی ایل اے کی سرگرمیوں کی طرف راغب کر رہا تھا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد پشمانی جمعہ کے روز سے لاپتہ ہیں ۔
آپ کو علم ہے سیاسی سماجی حلقوں سمیت انسانی حقوق کے اداروں کا ہمیشہ یہ چیخ و پکار ہے کہ پاکستانی فوج خفیہ ادارے لوگوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنانے کے بعد بدنام زمانہ سی ٹی ڈی حوالے کرتے ہیں مگر بعد ازاں سی ٹی ڈی انھیں جعلی مقابلوں ھلاک کرکے مقابلہ کا نما دیتے ہیں یا گرفتاری کا ڈرامہ رچاکر انھیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیتے ہیں ۔