تربت ، ایف سی پر بم حملہ ،ایف سی کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ھلاک اور خاتون زخمی ہوگئیں ،ذرائع



بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت تعلیمی چوک  سے خودکش دھماکے کی متضاد اطلاعات آرہی ہیں ۔


بتایا جارہاہے کہ یہ خود کش دھماکہ نہیں تھا بلکہ دھماکہ ضرور ہوا تھا مگر کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ بعد ازاں ایف سی نے فائرنگ شروع کردی جس کی وجہ سے دو پولیس اہلکار ھلاک جبکہ خاتون کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئیں ۔


باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ  تربت شہر میں عیسی قومی پارک کے قریب ایک خود کش حملہ آور خاتون نے اپنے آپ کو اس وقت اڑادی، جب  عین اس کے سامنے سے پولیس موبائل گذر رہاتھا جبکہ فورسز کی گاڑی پیچھے سے آرہی تھی ۔ 


 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کی گشتی گاڑی میں حسینہ نامی خاتون ہیڈ  کانسٹیبل بھی سوار تھی ، جس کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ نیاز نامی اہلکار ھلاک ہوا اور دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ دو  پولیس اہلکار اور خاتون کا نسٹیبل ھلاک اور زخمی ایف سی کی فائرنگ سے ہوئے ہیں ۔ 


تربت ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ 

خودکش حملہ کرنیوالی خاتون تھی۔ 


انھوں نے کہاہے کہ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نقصان بھی پہنچا ہے کیوں دھماکے میں ٹارگٹ ایف سی تھی۔


ڈی سی کے مطابق دھماکے میں پولیس کی ایک خاتون سپاہی بھی  زخمی ہوگئی ہے ۔ 


ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ بم دھماکہ میں ایف سی اہلکار ھلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post