ہندوستان: مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں تصادم، 30 افراد ہلاک، سو سے زائد زخمی



 بھارتی ریاست اڑیسہ میں مسافر اور مال بردار ٹرین میں ٹکر کے نتیجے میں 30  افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ۔


  میڈیا کے مطابق ٹکر کے نتیجے میں شالیمار چنئی کورومنڈل ایکسپریس کی آٹھ بوگیاں پٹڑی سے الٹ گئیں۔ حادثہ شام 7 بج کر 20 منٹ پر اڑیسا کے ضلع بالاسور میں پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق مسافربردار ٹرین چنئی سینٹرل اسٹیشن کی طرف جارہی تھی، ابتدائی طور پر 30 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم حادثے میں مزید ہلاکتوں جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post