مشکے پاکستانی فورس کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ



 آواران کے تحصیل  مشکے نلی میں قائم فورسز کی کیمپ پر مسلح نامعلوم افراد نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ہیں ۔ 


علاقائی ذرائع کے مطابق کافی دیر تک مزکورہ کیمپ میں دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنائی د ے رہاتھا ۔  


آخری اطلاع تک کیمپ پر حملے کی ذمہداری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے مگر اس سے قبل ہونے والے حملوں بم  دھماکوں کی ذمہداریاں اکثر بلوچستان لبریشن فرنٹ قبول کرتی آئی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post