امریکہ میں ظالم سنگدل باپ نے 3 کمسن بیٹوں کو لائن میں کھڑا کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں باپ نے اپنے ہاتھوں سے اپنے ہی معصوم پھولوں کو مسل ڈالا، 32 سالہ چیڈ ڈورمین کئی ماہ سے یہ بھیانک واردات انجام دینے کی کوشش میں تھا۔ واردات کے روز ایک بچہ خوف سے پڑوس کے گھر بھاگ گیا مگر ملزم اسے بہلا پھسلا کر گھر واپس لایا، 3 ، 4 اور 7 سالہ بیٹوں کو لائن میں کھڑا کیا اور پھر گولیوں سے اڑا دیا۔
بتایا گیا ہے کہ واردات کے دوران اس کی بیوی بھی فائرنگ سے زخمی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تسلی بخش ہے، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا جہاں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیاہے۔
تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ انھوں نے ایسا گھناؤنا جرم کیوں کر کیا ۔
علاوہ ازیں ٹیکساس امریکا میں طوفان اور بگولوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے۔
طوفان اور بگولوں سے زیادہ تباہی ریاس ٹیکساس میں ہوئی ہے جہاں شہر پیریٹن میں طوفان نے ایک ٹریلر پارک کو تباہ کر دیا جہاں تین افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ فلوریڈا اور مسیسپی میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے ۔
۔بتایا جارہاہے کہ امریکی ریاست اوکلا ہوما، ٹیکساس، مشی گن، اوہائیو اور فلوریڈا میں بگولے جہاں سے بھی گزرے تباہی کی داستان چھوڑ گئے، ہر شے تہس نہس کردی، گھروں کی چھتیں اڑگئیں، کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں، درخت اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گرنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
بگولوں سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ ہزاروں افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے۔ طوفان کے باعث ریاست ٹیکساس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔