خلیجی میڈیا کے مطابق شمالی نائیجیریا میں مقامی افراد کشتی میں سوار ہوکر شادی سے واپس آرہے تھے کہ دوران سفر کشتی حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی۔
پولیس کے مطابق کشتی میں متعدد افراد سوارتھے جن میں سے 100 سے زائد افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے, جب کہ دریا میں ڈوبنے والے دیگرافراد کی تلاش جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ یہ حادثہ پیر کی صبح کوارا اسٹیٹ کے دریائے نائیجر میں پیش آیا جس میں 103 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 100 سے زائد افرد کو ریسکیو کرنے کا دعوی بھی کیا گیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو ایک قریبی گاں میں ہونے والی شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔
حکام کا کہنا ہےکہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے پیش آیا اور رات کے اندھیرے کی وجہ سے حادثے کا علم نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں ۔