بھارت ہندوﺅں کے مسیحیوں کے گھروں پر حملے، 13افراد ہلاک



بھارتی ریاست منی پورمیں ہندوعیسائی جھڑپیں جاری ہیں۔  ایک بارپھر گھروں پر حملہ کردیا گیاہے ۔مزید تیرہ افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ۔اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔


میڈیارپورٹس کے مطابق تین مئی سے جاری پرتشدد واقعات میں ایک سو پندرہ افراد مارے جاچکے ہیں۔ پچاس ہزار افراد بے گھر ہیں ،گاڑیوں اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔


صورتحال بدستور کشیدہ اور غیر مستحکم ہے ۔


بتایا جارہاہے کہ میٹی ہندووں کے زیر اثرامپھال میں کوکی عیسائیوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ کوکی برادری کا کہنا ہے ریاستی پولیس کے ساتھ مل کر پرتشدد ہجوم نے ٹارگٹڈ حملے کیے۔ انٹرنیٹ معطل، دکانیں، اسکول اور دفاتر بند ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post