کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے چمن کے علاقے گوری کاہل کے قریب جعلی آپریشن کرتے ہوئے چار افراد علی محمد عرف چھوٹا کاری، عبدالقدیر عرف قدیر باچا عرف منصور، امداد اللہ عرف گران اور اختر جان عرف گڈ نامی افراد کو ھلاک کردیا ہے ۔
خیال رہے کہ سی ٹی ڈی ہمیشہ جعلی مقابلوں میں لوگوں کو مارتے آرہے ہیں مگر بعد میں انھیں مقابلوں کا نام دیتے ہیں ۔
بعدازاں مارے جانے والے افراد کی شناخت پہلے سے زیر حراست یا تو جبری لاپتہ افراد کے طور ہوتے ہیں ۔
علاوہ ازیں خضدار شہر میں پاکستانی فورسز نے متعدد مقامات کو گھیرے میں لیکر آمد رفت کے تمام راستوں پر ناکا بندی کردی ہے جبکہ فورسز اہلکار گھروں میں داخل ہوکر تلاشی لے ہے -
آپ کو علم ہے کہ گذشتہ شب نامعلوم افراد نے ایک سرکاری عمارت کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا تھا۔
دھماکے میں محمد زاہد اور حمید نامی دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔