پاکستا ن کے نامور سینئر صحافی حامد میر نے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاپتہ راشد حسین کی والدہ کے لاپتہ افراد کمیشن سے متعلق وڈیو پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں 2011ءمیں قائم کیا گیا کمیشن ایک فراڈ ہے اس کمیشن کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ کیونکہ یہ مسائل حل نہیں کرتا بلکہ یہ مسائل کا ایک حصہ بن چکا ہے اس کمیشن کا اصل مقصد صرف یہ ہے کہ ریاستی اداروں کے ایک منظور نظر کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی نوکری پر قائم رکھا جائے۔