پاکستان پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کو فورسز اور خفیہ اداروں نے قتل کرکے ان کی نعشیں پھینک دیں ۔
سیاسی ،سماجی حلقوں سمیت تجزیہ کار اور ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جو بھی طبقہ فوج اور خفیہ اداروں ایم آئی ،اور آئی ایس آئی کے کالے کرتوت اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں انھیں غیر قانونی طورپر جبری لاپتہ کرکے انکے تشدد اور مسخ نعشیں پھینکی جاتی ہیں ۔
دو دہائیوں سے پاکستان میں مقبوضہ بلوچستان ،سندھ اور خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے بلوچ سندھی اور پختونوں کی نعشیں پھینکی جا رہی تھیں ، یہ پہلا واقع ہے کہ پنجاب سے چار افراد کو غیر قانونی ماورائے عدالت قتل کرکے انھیں پھینک دیا گیا ہے ۔