پاکستان کے بگڑتے ہوئے اندرونی حالات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں مزید تشویش پیدا کر دی ہے، جس سے اس کے مالی استحکام اور دیوالیہ ہونے کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔
یہ بات بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے جاری بیان میں کہی ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ فوج اور عدلیہ سمیت اپنے تمام اداروں میں وسیع پیمانے پر کرپشن اور تقسیم کے ساتھ پاکستان کو تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی نے صورتحال کی خطرناکی کو اور بڑھا دیا ہے۔
ڈاکٹر نے کہاہے کہ جوہری تجربات پہلے ہی بلوچستان پر اثر انداز ہو چکے ہیں، جس سے پورے علاقہ میں تابکاری اور نقصان دہ اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بلوچ دیگر محکوم اقوام کے ساتھ مل کر اس لعنت سے لڑ رہی ہے ۔
انھوں اپیل کی ہے کہ یہ بہت ضروری ہے کہ علاقائی اور عالمی طاقتیں اس ظلم، محکومیت اور کالونائزیشن پر قابو پانے کے لیے ہماری جدوجہد میں ہماری مدد کے لیے آگے بڑھیں۔