شاہرگ میں جاسوس موبائل فون ٹاور کو حملے میں تباہ کردیا، بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے  پریس ریلیز میں شاہرگ میں موبائل فون ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔


ترجمان نے کہاہے کہ  ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں خوست کے مقام پر پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی ایماء پر قائم کیے گئے یوفون کمپنی کے ایک جاسوس ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ہے ۔


انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔


آزاد بلوچ نے  کہا ہے  کہ ہم ماضی میں بھی کئی بار اس بات کو واضح کر چکے ہیں کہ مقبوضہ بلوچستان میں اس قسم کے ٹاورز پاکستانی فوج کی جانب سے بلوچ آزادی پسندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے نصب کیے جا رہے ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post