بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کو جائز قرار دینے والے عمران ریاض خود لاپتہ ہوگیا، پاکستانی صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا گیا ،تاہم پولیس کے مطابق عمران ریاض کو رہا کردیا گیا، تاہم اہلخانہ کی جانب سے کہا گیا کہ عمران ریاض کو رہا نہیں بلکہ لاپتہ کردیا گیا ہے، جس کے بارے میں ہمیں معلومات فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ عمران ریاض خان بلوچستان میں بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی ، مسخ شدہ لاشیں ، اجتماعی قبریں اور فوجی آپریشنوں کو پاکستان کی سلامتی اور جائز قرار دیتے تھے۔
جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے عمران ریاض خان کی بازیابی کے حوالہ سے دائردرخواست پر سماعت کرتے ہوئے سیالکوٹ کے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے قراردیا ہے کہ ایس ایچ او7 روزمعطل رہیں گے، اگر عدالت کو مطمئن نہ کر سکے تو پھر عدالت سزا سنائے گی۔پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں نیوز اینکر عمران ریاض خان کی گرفتاری کے خلاف ان کے والد محمد ریاض کی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے استفسار کیا کہ عمران ریاض تو پہلے ہی ملک سے باہر جا رہے تھے پھر گرفتاری کی کیا ضرورت تھی؟