خضدار اور کوہلو میں پاکستانی فورسز پر حملے،قلات میں بلڈوزر نذر آتش



 خضدر کے تحصیل وڈھ کے علاقے مسجد روڈ پر واقع پولیس چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں عبدالجبار سکنہ لسبیلہ نامی  ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا ہے جسے فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


ادھر کوہلو میں ٹلینگوخ وڈھ کےمقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ جس میں فورسز کو جانی مالی نقصانات کا خدشہ ہے ۔ 


دوسری جانب  نقصانات کے حوالے سے مقامی حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔


علاوہ ازیں ضلع قلات کے علاقے گراڑی میں نامعلوم افراد نے پہاڑی علاقے میں روڈ تعمیر کرنے والی ایک بلڈوزر مشین نذرآتش کرکے فرار ہوئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post