صحبت پور مسلح افراد کے ساتھ مقابلے میں ایس ایچ او ھلاک ، شال بھائی نے بھائی کو قتل کردیا ،منگچر روڈ حادثہ خاتون ھلاک، 4 افراد شدید زخمی



صحبت پور پولیس پر فائرنگ  ایس ایچ او ھلاک ۔ بتایا جارہاہے کہ صحبت پور کے علاقے پولیس تھانہ عادل پور کی نفری پر مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کے لیے گئی تھی۔ 


ذرائع کے مطابق مسلح افراد  کی پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او میر محمد کھوسہ ھلاک ہواہے ۔ 


 فاٸرنگ کے بعد مسلح افراد فرار  ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ 


علاوہ ازیں شال  کے علاقے موسی کالونی میں عبدالغزیز نامی شخص نے اپنی بھائی کو پستول سے فائر  کرکے قتل کردیا ۔ مقتول کی نعش  سول ہسپتال  منتقل کردیا گیا  جہاں ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاءکے حوالے کردی گئی ،  تاہم اب تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں سکے ہیں۔ 


 ادھر قلات کے تحصیل منگوچر کے قریب کراچی سے شال آنے والی کار گہری کھائی میں گر جانے سے ایک خاتون ھلاک ،چار افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔  


شدید زخمیوں کو   فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا گیاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post