کوئٹہ سے ایران جانے والے ہزارہ برادری کے 14 افراد دالبندین سے اغوا



 دالبندین ہزارہ برادری کے خواتین سمیت 8 افراد تعاون کی ادائیگی بعد رہا تین تاحال اغواکاروں کے قبضے میں ہیں ۔  14 افراد کو دالبندین کے قریب سے اغواء کرلیا گیا تھا یہ بات ڈپٹی کمشنر چاغی نے جاری بیان میں کہی ہے ۔ 


انھوں  نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ 9 مئی 2023 کو  کوئٹہ سے ایران جانے والے ہزارہ برادری کے 14افراد کو دالبندین کے قریب سے مسلح  اغوا کاروں نے اغوا کرلیا تھا۔ مغویوں میں 2خواتین اورایک بچہ بھی شامل تھا،  جنھیں اغواء کاروں نے دوسرے دن دونوں خواتین اور بچے  کو چھوڑ دیا تھا ، جبکہ 11افراد کو اپنے ساتھ لے گئے تھے ۔


انھوں نے کہاہے کہ 11مغویوں میں 8مغویوں کو18دن کے بعد 40لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد چھڑوالیاگیا ہے ، تاہم3افراد اب بھی اغواء کاروں کے قبضے میں ہیں ۔ 


رہا ہونے والے خواتین کے مطابق اغواء کاروں کے پاس اور لوگ بھی تھے جو کسی پہاڑی کے قریب کھدائی میں مصروف تھے مزید معلوم نہیں۔ 


بازیاب ہونے والوں کے مطابق انہیں دالبندین کے قریب سے اٹھایاگیا اور 24گھنٹے تک مسلسل سفر میں رہے 18روز تک اغوا کاروں  کے قبضے میں  رہے ،جب اغواء کاروں کو رقم کی ادائیگی ہوئی تو ہمیں ڈیڑھ گھنٹے میں یک مچھ میں چھوڑ دیاگیا۔  


انھوں نے کہاہے کہ  فی کس 5لاکھ روپے کاتاوان طلب کیاگیاتھا جو کہ  8افراد کے  40لاکھ بنتے ہیں   ادا  کی گئی ۔


انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ 3اور لوگ بھی تھے ، جو پشتون تھے،  اورغیرقانونی طریقے سے ایران کے راستے یورپ جاناچاہتے تھے وہ بھی اب تک وہی ہیں ان کی ادائیگی نہیں ہوسکی ہے ۔


انھوں نے کہاکہ ہمیں اغوا کاربتاتے تھے کہ آپ نوجوان ہیں آپ ہمارے کاروبار میں شامل ہوجائیں ،  جب بھی ہزارہ ٹائون ،ہزارگنجی اور جبل نور کوئٹہ  سے جو سرمایہ دار ہزارہ برادری کے لوگ ایران جاتے ہوں تو ہمیں بتایاکریں ،اس میں ہم آپ کو کمیشن بھی دیں گے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post