پنجگور حق دو تحریک اعلامیہ مطابق حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی عدم رہائی و ماحل بلوچ کی میڈیا ٹرائل اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف عید کے پہلے دن شام پانچ بجے ماڈل اسکول چوک پر حق دو تحریک و جماعت اسلامی پنجگور کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے حق دو تحریک پنجگور کی جانب سے پنجگور چتکان بازار کے مختلف شاہراہوں پر حق دو تحریک کے کارکنان نے عوام سے شرکت کرنے کی دعوت و شرکت کرنے کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کئے ہیں ۔