بلوچستان مختلف واقعات میں تین افراد ھلاک دس خواتین بچے زخمی ، خسرہ کی وبا سے درجنوں بچے متاثر



واشک بسیمہ بازار کے قریب دمب موڑ کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ھلاک جبکہ  دو زخمی ہوگئے ہیں ۔ 


نعش اور زخمی کو سول اسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔


حب گڈانی کے سمندر میں14 سالہ موسیٰ ولد ولی محمد نامی  نوعمر لڑکا ڈوب کر ھلاک ہوا ہے ۔ 


 متوفی کی نعش کو سمندر سے نکال کر سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا ہے ۔ 



اس طرح ڈھاڈر بولان ندی میں  جلیل احمد ولد مرزک قوم میرانی سکنہ کسٹم شال نامی نوجوان بھی پانی میں  ڈوب کر ھلاک ہوا ہے ۔ 


سبی کے علاقے مٹھڑی کے قریب کار اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ہسپتال زرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں چار کی حالت تشویشن

اک ہے۔ 


ضلع لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل سے 295 کلومیٹر دور ضلع حب کی تحصیل دریجی کی یوسی لوہی کے علاقے یوسف گوٹھ، خدا داد گوٹھ، عبدالحکیم گوٹھ، بھائی خان گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں خسرہ کی وبا پھیل گئی جس سے درجنوں بچے متاثر ہوگئے جن میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post