ڈیرہ بگٹی: جوری کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوا ۔
زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس طرح سوئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرمور جوژ نامی شخص ھلاک ہواہے ۔
دریں اثناء خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق فوجی عامر صدر پرویز مشرف کے پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ مقرب خان ھلاک ہوا ہے ۔
ذرائع کےمطابق وہ اپنے حجرے میں لوگوں سے عید مل رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔