بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی سیکورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق منگل کونوحصار میں نجی ہاؤسنگ اسکیم نجی سیکورٹی گارڈ جمعہ خان ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچا یا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔
پولیس نے بتایا مقتول کا تعلق لکی مروت سے تھا۔
اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
کیچ بلیدہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کرکے فرار ہوگئے ، تاہم فائرنگ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔