سوڈان جھڑپیں چوتھے روز بھی جاری 200افراد ھلاک



سوڈان کا دارالحکومت خرطوم میں  فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان لڑائی چوتھے روز بھی جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 200 کے قریب پہنچ گئی ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق سوڈان میں اقتدار کے حصول کے لیے ایک ہفتے سے جاری کوششیں مہلک ترین تشدد میں تبدیل ہوگئی ہیں جہاں 2021 میں فوجی حکومت قائم کرنے والے فورسز کے دو جرنیلوں آرمی چیف عبدالفتح البرہان اور ان کے نائب طاقت ور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے کمانڈر محمد ہمدان دیگلو کے درمیان حکومت کی لڑائی ہے۔


جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان جاپان میں والے اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں خبردار کیا  ہے کہ سوڈان میں ہونے والی یہ لڑائی عام شہریوں کی سیکیورٹی اور تحفظ کو خطرات سے دوچار کر رہی ہے اور سوڈان کی جمہوری منتقلی کو بحال کرنے کی کوششوں کو کمزور کر رہی ہے۔


رپورٹ کے مطابق جی 7 کے وزرا کی طرف سے فوری طور پر لڑائی ختم کرنے کے مطالبات کے باوجود بھی دارالحکومت خرطوم میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post